اسلام آباد (اسلم مراد) ایف آئی اے کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں سابق وزر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی امیگریشن کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔
مونس الہی جو ان دنوں سپین کے شہر بارسلونا میں مقیم ہیں ان پر کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے مقدمات درج تھے لیکن عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر ان کو پہلے اشتہاری قرار دیا گیا اور اب ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے ہیں۔
مونس الہی کے ترجمان کا اس حوالے سے موقف ہے کہ تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں انہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔