مہنگائی سے ستائی عوام کو یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔ پیٹرول پانچ روپے جبکہ ڈیزل چھ روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اوگرا اور آئل مارکیٹ نے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے 30 اگست تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ 31 اگست کو پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے حوالے سے سمری حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 79 بیرل تک آگئی ہے۔