Home » ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لاہور: نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شام یا رات سے کل تک وقفے وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا امکان ہے، تمام متعلقہ محکمے چوکس رہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ ، چونگی امرسدھو میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز