، تنقید کرنے والوں کو کھری کھر ی سنادیں، اشنا شاہ نےانسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ گالف لیگ میں شریک نظر آئیں۔ اشنا شاہ سفید رنگ کے بولڈ لباس میں ملبوس دکھائی دیں اور گاڑی سے اترتے ہوئے سینڈل اتار کر جوتے پہنتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین نے تنقید ی ریمارکس کی بھرمار کردی جس پر اشنا شاہ نے کہاکہ ایک لبرل لڑکی، جس کی پرورش کینیڈا میں ہوئی، جو شادی سے پہلے بھی بولڈ لباس پہنتی تھی اور اب اس کی شادی ایک سفید فام شخص سے ہوگئی ہے جو لبرل خاندان سے ہی تعلق رکھتا ہے جب اس کو اپنی بیوی کے لباس پراعتراض نہیں تو صارفین کو کیا مسئلہ ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے وہی لوگ ہیں جو نرگس فخری کے گانوں پر خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں لیکن میری پوسٹ پر تنقید کرنے آجاتے ہیں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا ہے
معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اپنے بولڈ لباس پرتنقید کرنے والوں پربرس پڑیں
8