Home » مستونگ میں فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک

مستونگ میں فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جو پنجگور کےڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کےتناظر میں کیا گیا جب کہ اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور آپریشن کے دوران تین دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشتگرد 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن گھناؤنے فعل میں ملوث مجرموں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا ہے، فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز