پشاور(اسلم مراد ) ضلع کرم سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کم از کم38 افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرم سے پشاور جانے والی گاڑیوں پر اچانک فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے میتیں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ مسافر گاڑٰیوں پر فائرنگ کا یہ پہلا واقع نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردی کی واردات کرنے والوں کو جلد انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔