وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے گریجویٹس کے لیے بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ چیف منسٹرز انٹرن شپ پروگرام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا مقصد نوجوانوں کی باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی طرف رہنمائی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ چیف منسٹرز انٹرن شپ پروگرام کا پہلا مرحلہ چھ ماہ پر محیط ہوگا، جس میں ان گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ اہل ہونے کے لیے، درخواست دہندگان کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ کامیاب امیدواروں کو پرائیویٹ سیکٹر کے ممتاز اداروں میں تفویض کیا جائے گا۔