ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کو 50 لاکھ جب کہ زخمی کو 10 لاکھ روپے بطور امداد دیئے جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر شہدا کی میتوں کو واپس لانے کے انتظامات بھی مکمل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خطرناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 35 پاکستانی موقعہ پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 15 زخمی ہوئے تھے۔