معروف اداکارہ حنا چودھری کا کہناہے کہ شوبز میں آنے سے قبل ہی انکی منگنی ہو چکی تھی اور جیسے ہی شوبز کیریئر شروع کیا تو لوگوں نے مجھے اور میرے منگیتر کو طعنے دینا شروع کئے کہ اب لڑکی شوبز میں چلی گئی ہے، وہ بدل جائے گی۔ حنا چوہدری نے انکشاف کیاکہ لوگوں کے طعنوں کی وجہ سے میں نے شوبز کیریئر کے آغاز میں ہی جلد شادی کر لی جس کے بعد میں کیریئر کو بڑھانے کیلئے لاہور سے کراچی چلی گئی۔حنا نے کہا کہ مجھے خوف تھا کہ شادی کے بعد میرا کیریئر ختم ہو جائے گا اور شادی کی وجہ سے مجھے کوئی کاسٹ بھی نہیں کرے گا، کیوں کہ پاکستان میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں۔ حنا چوہدری کاکہناہے کہ وہ اپنے کیئریر میں آٰگے بڑھنے کے لئے پرعزم ہیں
مخالفین کے طعنوں نے اداکارہ حنا چوہدری کو زندگی کابڑا فیصلہ قبل از وقت لینےپر مجبور کردیا،
12