محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 اگست کی رات مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ ملک کے بالائی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوگی۔
حکومت نے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان سے بچنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔