بھارتی میڈیا کو میں دیے گئے ایک انٹرویو میں محسن خان نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘ کی 1800 قسطیں مکمل ہونے کے بعد میں نے شوبز سے ایک سے ڈیڑھ سال کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن صحت خرابی کی وجہ سے یہ عرصہ طویل ہوگیا‘۔
32 سالہ بھارتی اداکار نے کہا کہ ’میں نے اتنے لمبے عرصے کیلئے وقفے پر جانے کا نہیں سوچا تھا، تقریباً ڈیڑھ سال کیلئے منصوبہ بندی کی تھی لیکن اس کے بعد میں بیمار پڑگیا، مجھے مائنر ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل یہ بات کبھی نہیں بتائی کہ اس دوران کچھ عرصے کیلئے اسپتال میں داخل ہوا اور علاج کیلئے 3 اسپتال تبدیل بھی کیے‘۔
اداکار کے مطابق اس کے بعد میری قوت مدافعت کمزور ہوگئی اور میں ہر چند دنوں میں بیمار پڑ جاتا لیکن اب کافی بہتر ہوں۔
محسن خان نے اپنی بیماری پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ’ اس بیماری کوغیر الکوحل فیٹی لیور ڈیزیز (non-alcoholic fatty liver disease) کہا جاتا ہے، غیر اور کم مقدار میں لی گئی نیند، کھانے کی نامناسب مقدار اس بیماری کی وجوہات ہیں جو کہ آج کے طرز زندگی کیلئے ایک عام سی بات ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے‘۔