میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 2021 میں ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کچھ کوویڈ 19 مواد کو ہٹانے کا دباؤ غلط تھا۔
ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جم جارڈن کو لکھے گئے خط کے مطابق، 40 سالہ ٹیک ارب پتی نے میٹا پر کوویڈ 19 پوسٹس کو سنسر کرنے کیلئے حکومتی دباؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ایسی کسی بھی کوششں کی مزاحمت کریں گے۔
دوسری جانب، وائٹ ہاوس نے کہا تھا کہ کورونا کے دوران سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ اس کی بات چیت کا مقصد ویکسین کی مہم کو فروغ دینا اور صحت عامہ سے متعلق دیگر امور کی آگاہی پھیلانا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ میٹا نے وائٹ ہاوس کے دباو پر کورونا وائرس کے مصنوعی اصل کے حوالے سے پوسٹوں کو ہٹا دیا تھا۔