Home » لاہور میں مسلسل طوفانی بارشیں،نو افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور میں مسلسل طوفانی بارشیں،نو افراد جان کی بازی ہار گئے

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی طوفانی بارش سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق گھروں کی چھتیں گرنے سے نو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں،جان کی بازی ہارنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب مرید وال گاؤں میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے،امدادی گاڑیاں اور عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا،گھر کی چھت مٹی اور لکڑی سے بنی ہوئی تھی،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین،2 بچیاں اور ایک بزرگ شامل ہیں،جن کی شناخت 60 سالہ مانگا،55 سالہ عشرت،35 سالہ رانی،3 سالہ خدیجہ اور 4 سالہ لطیفہ کے ناموں سے ہوئی۔کوٹ جمال پورہ میں لڑکی اور مٹی سے بنی گھر کی چھت گرگئی،حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،ملبے سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔دوسری طرف رائے ونڈ روڈ مشن کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جان بحق ہو گئے،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے ملبے سے ایک فرد کو زندہ نکال لیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز