کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹا گرام سے تھریڈز پر کراس پوسٹنگ فیچر دنیا بھر میں ان تمام ممالک میں متعارف کرا دیا گیا ہے جہاں تھریڈز دستیاب ہے۔ کمپنی حکام کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے اُن کے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق تھریڈز کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زائد ہے۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیچر انسٹاگرام کے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے تمام صارفین کو دستیاب ہے، لیکن اس میں ویڈیوز کو تھریڈز نہیں کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ میٹا نے تھریڈر کو ایکس کے مقابلے پر متعارف کرایا تھا۔