7
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔ نواسے کی پیدائش کی خبر سن کر سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خوشی سے نہال ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔