Home » غنڈوں سے بچنے کیلئے باکسنگ سیکھنے والے پاکستانی باکسر شاہ حسین نے ننگے پاؤں کھیل کر گولڈ میڈل جیت لیا

غنڈوں سے بچنے کیلئے باکسنگ سیکھنے والے پاکستانی باکسر شاہ حسین نے ننگے پاؤں کھیل کر گولڈ میڈل جیت لیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset
غنڈوں سے بچنے کیلئے باکسنگ سیکھنے والے پاکستانی باکسر شاہ حسین نے ننگے پاؤں کھیل کر گولڈ میڈل جیت لیا

شاہ حسین سندھ کے ایک غریب گجرانے میں پیدا ہوا، گھر میں ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہ تھی، ماں فوت ہوگئی، سوتیلی ماں نے گھر سے نکال دیا تو شاہ حسین کراچی کے فٹ پاتھوں پر سونے لگا۔ غنڈوں نے شاہ حسین کو تنگ کرنا شروع کیا تو اس نے اپنی حفاظت کیلئے باکسنگ سیکھنا شروع کردی۔ کوچ نے مقابلوں کیلئے بھیجنا شروع کیا تو غربت کے حالات یہ تھے کہ باکسنگ کے جوتے تک نہیں خرید سکتا تھا۔ لیکن شاہ حسین نے ننگے پاؤں کھیل کر فیصل آباد میں چیمپئین فضل حسین کو شکست دی۔
فیڈریشن کے صدر کی نظر پڑ گئی تو انہوں نے باقائدہ ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنا لیا۔ پھر سیف گیمز میں دنیا کے بڑے باکسرز کو ہرا کر شاہ حسین نے 1984میں فائنل میں انڈین باکسر کشن کمار کو شکست دی۔ شاہ حسین نے 1987 میں کویت میں ہونے والی ایشیئن باکسنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔ یہ کارکردگی انہیں سیئول اولمپکس میں لے جانے کا سبب بنی کیونکہ اس زمانے میں کوالیفائنگ مقابلوں کا سلسلہ نہیں ہوا کرتا تھا۔ شاہ حسین بتاتے ہیں ʹمجھے اولمپکس میں حصہ لینے کی خوشی تو تھی لیکن ان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ کتنے بڑے مقابلے ہوتے ہیں۔ میں اُنھیں سیف گیمز اور ایشیئن چیمپیئن شپ کی طرح کا مقابلہ سمجھ رہا تھا لیکن جب میں نے افتتاحی تقریب دیکھی تو میری آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ گئیں۔ اس وقت مجھے پتہ چلا کہ اولمپکس مقابلے تو ایک الگ دنیا ہیں۔
پھر شاہ حسین نے سیؤل اولمپکس میں دوسری پوزیشن حاص کی اور تمغہ جیت کر پاکستان آئے۔ حکومت نے کراچی میں 120 گز کا پلاٹ دیا لیکن وہ انہیں کبھی نہ مل سکا۔ پاکستان کیلئے اتنے اعزازات جیتنے کے باوجود غربت قائم رہی تو انہوںنے پاکستان چھوڑ دیا۔
شاہ حسین جنوبی کوریا چلے گئے اور باکسنگ کے کوچ بن گئے، جنوبی کوریا نے انہیں عزت بھی اور دولت بھی آج انکا بیٹا جوڈو کراٹے کا بہترین ایتھلیٹ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز