Home » عمران عباس کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، چہلم کیلئے مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا

عمران عباس کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، چہلم کیلئے مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی ہے۔

عباس نے انسٹاگرام پر وزیراعظم شیعہ السوڈانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں عراقی وزیر اعظم اور میڈیا اتھارٹی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بطور مہمان مدعو کیا اور مجھے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عراق میں سالانہ اربین تقریب میں شرکت کی اجازت دی۔

پاکستانی اداکار نے مزید لکھا کہ مختلف طبقوں اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین عراق کے شہر کربلا میں اسلام کو زندہ رکھنے کی خاطر قربانی دینے والے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ نامور پاکستانی اداکار عمران عباس کو عراق کی حکومت نے بطور سرکاری مہمان شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز