درخواست گزار اظہر صدیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اظہر صدیق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو حاصل سہولیات کا جائزہ لے کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں کہ دونوں ملزمان کو دی گئی سہولیات بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے مطابق ہیں یا نہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اظہر صدیق کو عمران خان، بشریٰ بی بی کے جیل سیل کا دورہ کرانے کے احکامات دیئے جائیں۔