وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی دونوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما جو ملک میں لوگوں کو تقسیم کر رہے تھے آج اُن کی اپنی پارٹی تقسیم اور انتشار کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد اُن کی اہلیہ جھوٹا بیانیہ بنا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سیاسی مفادات کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے سے کبھی بھی دریغ نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ روف حسن کے موبائل فارنزک تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی جیلر کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر اُن کی موت کا پروپیگنڈا کرنے چاہتی تھی۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے منسوب پیغام میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی ساری باتیں آرمی چیف سن رہے ہیں۔