عرب کے بڑے اثر و رسوخ رکھنے والے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر نے پاکستان کا اربوں ڈالر قرضہ ایک بار پھر ایک سال کے لیے رول اوور کردیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو خبردار بھی کیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کی بڑھتی ہوئی صورت حال انتہائی خراب ہے اس لیے پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہو ، اس وقت عرب ممالک پاکستان کی ہرطرح سے مدد کررہے ہیں کبھی سستا تیل پاکستان کو مل جاتا ہے تو کبھی اربوں ڈالر پاکستان کی جھولی میں پھینک دئیے جاتے ہیں لیکن اب صورت حال آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہے اور عرب ممالک اپنے مسائل کی وجہ سے پاکستان کی مدد نہیں کرپارہے اس لیے پاکستان کو ایک بار پھر مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے پاوں پر کھڑا ہو ۔