Home » عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس پر سماعت کی۔ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

پنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔  وکلا صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیاتھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز