لاہور( اسلم مراد ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب زخمی ہونے کے بعد چیمپین ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں اس حوالے سے کرکٹ بورڈ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکا تاہم انہیں انگلینڈ سے کرکٹر کی میدیکل رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ حتمی فیصلہ کیا جاسکے ۔ اس حوالے سے صائم ایوب کے دوست اور آل راونڈر سلمان علی آغا کاکہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ صائم ایوب لازمی طور پر چیمپین ٹرافی کھیلیں گے کیونکہ ابھی چیمپینز ٹرافی میں پونے دو ماہ باقی ہیں جو ان کے فٹ ہونے کے لیے بہترین ہیں تاہم اس کے باوجود حتمی طور پر فیصلہ صائم ایوب نے خود اور کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے کرنا ہے ۔
صائم ایوب چیمپینز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں میڈیکل رپورٹس کے بعد فیصلہ ہوگا ۔
0
previous post