بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں، 38 سالہ کرکٹر نے کہا: میرا صرف ایک ہی خواب تھا اور وہ تھا بھارت کے لیے کھیلنا اور میں نے اسے پورا بھی کیا۔ میں ملک کیلئے لمبا عرصے تک کھیلنے پر خوش ہوں۔
شیکھر دھون نے اپنا ڈیبیو 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف وشاکھاپٹنم میں کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں 10,000 سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 14 سالہ کیریئر میں 24 سنچریاں بنائی، جن میں 17 ایک روزہ میچز میں جبکہ سات ٹیسٹ میں بنائی۔
بھارتی بلے باز نے او ڈی آئی میں 44.11 کی اوسط سے 6793 رنز بنائے۔ ان کی 2315 ٹیسٹ رنز کی اوسط 40.61 تھی۔ دھون ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2013 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔