شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے، جن کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔
کراچی میں جلوسوں کے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں، چہلم کے موقع پر صوبہ سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت نے صوبے کے تمام بڑے شہروں میں موبائیل فون سروس بھی معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امن امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری ہے جب کہ حساس علاقوں میں جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔