Home » شاہ رخ کا ’پٹھان‘ کی کامیابی پر جان ابراہم کے لیے حیران کن تحفہ

شاہ رخ کا ’پٹھان‘ کی کامیابی پر جان ابراہم کے لیے حیران کن تحفہ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

نئی دہلی: گزشتہ سال کئی ریکارڈز توڑنے والی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار جان ابراہم کو ایک قیمتی تحفہ دیا۔

2023 میں شاہ رخ خان نے فلم پٹھان سے 5 سال بعد بالی وڈ میں کم بیک کیا اور اس فلم نے کامیابی کے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ فلم میں کنگ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

 فلم پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

جان ابراہم نے حال ہی میں  ٹی وی چیٹ شو میں شرکت کے دوران  پٹھان فلم کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک منفرد بات شیئر کی۔

جان نے بتایا کہ پٹھان کی ریلیز اور پھر شانداری کامیابی کے بعد ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا،  شاہ رخ نے مجھے اس جشن میں شامل ہونے کی دعوت دی لیکن میں نے ان  سے کہا کہ میں نہیں آسکوں گا مجھے سونا ہے۔

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے پارٹی میں شرکت سے معذرت کی تو شاہ رخ حیران ہوئے اور مجھ سے پوچھا، کیا واقعی تم نے سونا ہے ؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ جی ہاں مجھے نیند پوری کرنی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ یہ سن کر شاہ رخ خان نے مجھ سے کہا کہ تمہیں کیا چاہیے، تو میں نے مذاق میں کہہ دیا کہ مجھے ایک موٹرسائیکل تحفے میں دے دیں۔

جان ابراہم نے کہا کہ میری مذاق میں کی گئی خواہش کو شاہ رخ نے فوراً پورا کیا اور مجھے ایک قیمتی بائیک تحفے میں بجھوادی، یہ دیکھ کر میں کافی خوش اور حیران بھی ہوا۔

واضح رہے کہ جان ابراہم کو موٹر بائیکس کا کافی شوق ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس متعدد قیمتی بائیکس ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز