لاہور(اسلم مراد) ایک زماہ تھا کہ سونے کے زیورات خواتین کے حسن کو چار چاند لگادیتے تھے لیکن پھر ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت بھی بڑھنا شروع ہوئی اور آہستہ آہستہ سونے کی قیمت پہلے غریب کی پہنچ سے باہر ہوئی ، پھر مڈل کلاس ، اپر مڈل کلاس کے لیے سونا خریدنا ایک خواب بنا اور اب امیر لوگ بھی سونا خریدنے سے پہلے سو دفعہ سوچتے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولزز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت سونے کی فی تولہ فیمت 2 لاکھ 63ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کے بھاو بھی اسی طرح بڑھ گئے ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے سے جیولرز بھی پریشان ہیں اور کئی جیولرز اپنا کاروبار ختم کر آرٹیفیشل جیولری کے کاروبار میں چلے گئے ہیں۔