پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » سنسناٹی اوپن ٹینس: جینک سنر نے مینز سنگلز ٹائٹل اپنےنام کرلیا

سنسناٹی اوپن ٹینس: جینک سنر نے مینز سنگلز ٹائٹل اپنےنام کرلیا

اوہائیو: (ویب ڈیسک ) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر نے اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، وہ اپنے ملک کی جانب سے یہ ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 2-6سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس فتح کے بعد جینک سنرکے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جینک سنرنے رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا تھا۔

23 سالہ سنر 2008 میں 21 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کے جیتنے کے بعد سب سے کم عمر سنسناٹی اوپن چیمپئن بنے۔

جینک سنر گزشتہ دو مہینوں سے کولہے کی انجری کے ساتھ کھیل رہے تھے تاہم وہ ٹنسلائٹس کی وجہ سے پیرس اولمپکس سے محروم ہو گئے تھے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس سے قبل اپنی اس بڑی فتح پر بہت پر جوش ہیں، میری اب تمام تر توجہ یو ایس اوپن پر مرکوز ہیں، میری اس فتح کا فائدہ مجھے یوایس اوپن میں ضرور ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز