Home » سلمان خان اور عامر خان کونسی فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں؟

سلمان خان اور عامر خان کونسی فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں؟

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

عامر خان پروڈکشن ہاوس کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان تین دہائیوں بعد فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے گزشتہ روز میگا اسٹار سلمان خان کے پُرانے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔ جس میں دبنگ خان نے سال 2010 میں لکھا تھا کہ میں نے فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے بعد عامر خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔ 14 سال بعد سلمان خان کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عامر خان کے پروڈکشن ہاوس نے لکھا، ہم اس بارے میں بہت سوچتے ہیں۔ پروڈکشن ہاوس کے اس ردعمل کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ دونوں خانز بہت جلد ایک نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں سپر اسٹارز آخری بار سال 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘انداز اپنا اپنا’ میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز