Home » سعودی ائیر لائن نے پاکستانیوں کے لیے ٹکٹیں 50فیصد سستی کرنے کا اعلان کردیا

سعودی ائیر لائن نے پاکستانیوں کے لیے ٹکٹیں 50فیصد سستی کرنے کا اعلان کردیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(اسلم مراد ) جی ہاں ایک ایسے وقت میں جب ہوائی سفر مہنگا ہوتا جارہا ہے اور یورپ امریکہ جانے کے لیے آپ کو لاکھوں روپے کا ٹکٹ لینا پڑتاہے ایسے میں سعودی عرب کی قومی ائیر لائن سعودی ائیر لائنز نے پاکستان سے جدہ اور ریاض جانے اور وہاں سے دنیا کے کسی بھی ملک جانے کے لیے ٹکٹوں میں پچاس فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی ائیر لائنز اور سعودی عرب کی حکومت کے اعلانات کے مطابق سعودی ائیر لائنز کی 18اگست سے 30اگست کے درمیان خریدی جانے والی ٹکٹوں پر اگر یکم ستمبر سے تیس نومبر تک سفر کیا جائے گا تو پچاس فیصد تک رعایت حاصل ہوسکے گی اس کے علاوہ چار دن کا سعودی عرب کا ٹرانزٹ ویزہ بھی ائیر پورٹ پر فراہم کیا جائے گا اورا اس دوران چار دن کے اس ویزے پر نہ صرف عمرہ ادا کیا جاسکتا ہے بلکہ پورے سعودی عرب کی سیر بھی کی جاسکتی ہے ۔ سعودی عرب کے امیگریشن قوانین کے مطابق اگر آپ کے پاس امریکہ ، کینیڈا ، شینجن ، یوکے کا ویزہ موجود ہے اور آپ ان ممالک کا وزٹ کرکے واپس آرہے ہیں تو ریاض ائیر پورٹ کے زریعے سفر کرنے پر 80ڈالر کے عوض ایک سال کا ملٹی پل سعودی عرب کا وزٹ زیزہ بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایگزو نیوز کے خصوصی سرورے کے مطابق سعودی ائیر لائن کی اس رعایت سے مجموعی طور ہر ٹکٹ ایک لاکھ روپے تک سستا ہوسکتا ہے ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز