سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جولائی کے مہینے میں بغیر اجازت اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے مسافروں کو ائیرپورٹس سے سفری سہولیات دینے والے 635ڈڑائیوروں کو پکڑا ہہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ سعودیہ میں ڈرائیونگ کے معیار کو بڑھانے اور حادثٓت کی روک تھام کے لیے بغیر اجازت اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت ڈرائیوروں کو پکڑا گیا ہے سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیر لانسنس کے ڈرائیونگ کرنے اور خصوصا ائیر پورٹس پر مسافروں کو لیجانے والوں کو پانچ ہزار ریال جرمانہ اور ان کی گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے ۔