حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے امریکہ کے صدر جوبائیڈن حرکت میں ہیں ان کی مصر کے صدر السیسی اور قطر کے امیر کے ساتھ مشترکہ ملاقات ہوئی جس میں باضابطہ طور پر کہا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور فائنل جنگ بندی کے لیے اگلے ہفتے مکمل ڈیل پلان دیا جائے گا ۔ تینوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بہت نقصان ہوچکا ہے اب امن ہونا چاہیے دونوں فریقین کو فائنل ڈیل پر مزاکرات کرنے کا کہا جائے گا ۔ امریکہ صدر جوبائیڈن کو امید ہے کہ وہ اپنی صدارت کے خاتمے سے پہلے پہلے اسرائیل اور حماس کے درمیان نہ صرف صلح کروادیں گے بلکہ ایسا روڑ میپ بھی دے جائیں گے جس سے یہ مسہلہ حل ہوسکے ۔
سرائیل اور حماس کے درمیان مکمل جنگ بندی کے لیے بڑی آفر اگلے ہفتے دی جائے گی
9