پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے نواسے علی یار کا گھر پر شاندار استقبال کیا۔
انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے اپنے نوزائیدہ نواسے علی یار آفریدی کے ساتھ پہلی ویڈیو پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لالہ اپنے نواسے کو گلے لگا رہے ہیں جبکہ ان کی دو بیٹیاں بھی کلپ میں موجود ہیں، جو اپنے بھانجے سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ویڈیو میں سابق کپتان بیٹی سے کہہ رہے ہیں کہ علی یار آگیا ہے۔ اس کے لیے دعا کرنی ہے کہ اللہ پاک اس کو صراط مستقیم پر چلائے، جس پر دونوں بیٹیوں نے آمین کہا۔
اس سے قبل سابق کپتان نے نواسے کی پیدائش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد اور پیار بھرے پیغامات بھیجنے پر اُن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی 3 فروری 2023 کو ہوئی تھی۔