(لاہور اسلم مراد ) پاکستانی کرکٹ میں اپنے نام کا ڈنکا بجانے والے سابق کرکٹر محمد یوسف نے فوڈ کے کاروبار میں قدم رکھ دیا ہے اور فاسٹ فوڈ کا اپنا برانڈ لانچ کردیا ہے جسے عوام میں بے انتہا مقبولیت مل رہی ہے۔
گزشتہ دنوں سابق کرکٹر محمد یوسف نے لاہور کے علاقے ڈیفینس فیز سکس میں برگر پویلین نام سے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا آغاز کیا ہے جہاں برگز ، پیزا ، شوارما ، نگٹس ، مختلف اقسام کے فرنچ فرائز ، آئس کریم ، کافی ، چائے دستیاب ہوگئی ۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے اس ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا تھا جسے عوام اور برگر لورز میں کافی پزیرائی مل رہی ہے۔