سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حکومت کی رخصتی کے حوالے سے بڑا دعوی کردیا فواد چوہدری نے تین سے چار ماہ میں حکومت کے گھر جانے کی پیشگوئی کردی سابق وفاقی وزیر کاکہناہے کہ کہا ہے کہ اس حکومت کو تو ہر صورت گھر جانا ہے، فوادچوہدری نے کہاکہ سیاسی ماحول کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے حکومت کی طرف سے مذاکرات کی جوپیشکش کی گئی ہے اس کاتحریک انصاف کو مثبت جواب دینا چاہیے فواد چودھری نے بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے لئے پیغام پر خوشی کااظہار کیا اورکہاکہ بانی پی ٹی آئی کے اس اعلان سے پی ٹی آئی کا نام استعمال کر کے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے یتیم ہوگئے ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ آنے والے 40، 45 دنوں اہم ہیں اس عرصے میں حکومت کے گھر جانے بارے صورت حال واضح ہو جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حکومت کی رخصتی کے حوالے سے بڑا دعوی کردیا
116