پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان روف حسن کے موبائل فارنزک تجزیے میں علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ترجمان روف حسن کے موبائل فون کے فارنزک سے پتہ چلتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد اُن کی بہن علیمہ خان پارٹی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہیں۔ اور اُن کے بشریٰ بی بی سے اختلاف بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ 23 جون کو علیمہ خان نے پارٹی ترجمان کو وٹس ایپ پر پیغام بھیجا جس میں انہوں نے روف حسن کو ہدایت کی کہ وہ جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی کی ملاقات کے بعد اُن کے پیغام کی تشہیر نہ کریں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا ڈس انفامیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی جیلر کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر اُن کی موت کا پروپیگنڈا کرنے چاہتی تھی۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے منسوب پیغام میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی ساری باتیں آرمی چیف سن رہے ہیں۔