Home » روشی ایک بار پھر زخمی، ہسپتال سے دعاؤں کی اپیل

روشی ایک بار پھر زخمی، ہسپتال سے دعاؤں کی اپیل

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر زخمی ہوگئیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کر دی۔

بدھ کے دن اروشی روٹیلا کے مداحوں کے لیے ایک افسوسناک خبر اس وقت سامنے آئی جب اداکارہ نے اپنے زخمی ہاتھ اور ہسپتال میں موجود ہونے کی ویڈیو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں اروشی کے ہاتھ پر خون دیکھا گیا جبکہ ساتھ ہی وہ ہسپتال میں آکسیجن لگائے بیٹھی تھیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے ان کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

جیسے ہی اروشی کی پوسٹ انسٹا گرام پر سامنے آئی تو ان کے مداحوں کی جانب سے اظہار ہمدری کیا گیا اور ان کی صحت کے لیے دعا کی گئی۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے اروشی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ معمولی زخم کی وجہ سے اسپتال منتقل ہوکر آکسیجن ماسک پہننے سے اداکارہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں تھی اور فریکچر ہوا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز