پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » راولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی: کپتان شان مسعود

راولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی: کپتان شان مسعود

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بنگلا دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی، ٹیم میں 6 کوالٹی فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اپنے ہوم میچز کو جیتنا ہے، محمد ہریرہ گزشتہ کئی سال سے ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہم نے امام الحق کی جگہ محمد ہریرہ کو اوپننگ کرانے کا سوچا ہے، صائم ایوب بھی ابھی فارم میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں عامر جمال ہمارے لیے بہترین ہتھیار ثابت ہوئے، انہوں نے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایک باؤلردوسرے سے بہتر ہے، ہمیں کنڈیشنز کے لحاظ سے باؤلر کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز