بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے فلم شعلے دوبارہ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ایک تقریب کے دوران جب دبنگ خان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے والد سلیم خان اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کی کون سی فلم دوبارہ بنانا چاہیں گے؟ تو انہوں نے فورا مشہور زمانہ فلم شعلے کا نام لے دیا۔ سلمان خان نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ وہ فلم میں جے اور ویرو دونوں کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ولن گبر کا کردار بھی خوشی سے ادا کر لین گے۔
جس پر جاوید اختر نے کہا، فلم شعلے میں ولن گبر کا کردار امجد خان نے خوب ادا کیا تھا، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس کردار کو سنجیو کمار اور امیتابھ بچن بھی ادا کرنا چاہتے تھے۔