لاہور (اسلم مراد) دبئی جانے والے پاکستانی مسافر ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب ان پر نئی پابندیاں لگنے والی ہیں۔
دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل کے مطابق دبئی آنے والے پاکستانیوں کو اب پاکستان کے ائیرپورٹس پر ہی چیک کرکے پرواز سے روکا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے امیگریشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کراچی ، پشاور ، اسلام آباد ، سیالکوٹ اور فیصل آباد ائیر پورٹس سے دبئی سفر کرنے والے سیاحوں کیلئے ضروری ہوگا کہ ان کے پاس ریٹرن ٹکٹ موجود ہو، تین ہزار اماراتی درہم موجود ہوں اور ہوٹل کی کنفرم پیڈ بکنگ موجود ہو ورنہ انہیں پاکستانی ائیرپورٹس سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سیاحتی مقامات کے ٹکٹ اور بکنگ ہونا اضافی کوالیفیکیشن شمار کی جائے گی۔