Home » خاتون ڈاکٹر کا زیادتی کے بعد قتل: انڈیا میں ملک گیر مظاہرے

خاتون ڈاکٹر کا زیادتی کے بعد قتل: انڈیا میں ملک گیر مظاہرے

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

نئی دہلی: کچھ انڈین جونیئر ڈاکٹروں نے اتوار کو بھی اپنی نوکریوں پر جانے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ ڈاکٹروں کی ایک بڑی ایسوسی ایشن کی طرف سے کی گئی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود زیادتی کے بعد قتل ہونے والی اپنی ایک ساتھی کے لیے فوری انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ بعض افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نو اگست کو کلکتہ میں 31 سالہ جونیئر ڈاکٹر کی ہلاکت کے بعد گذشتہ ہفتے پورے انڈیا میں ڈاکٹروں نے مظاہرے کیے، کینڈل لائٹ مارچ کیے اور ان مریضوں کے علاج سے انکار کر دیا جن کی حالت تشویش ناک نہیں تھی۔

ڈاکٹروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ہزاروں افراد نے کلکتہ کی گلیوں میں مارچ کیا اور ’ہمیں انصاف چاہیے‘ کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ ریاست مغربی بنگال کے حکام اس خوفناک جرم کے بعد ہونے والے مظاہروں کو روکنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

خواتین کے لیے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکنوں کا کہنا ہے کہ رطانوی نوآبادیاتی دور کے بنے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ہونے والا یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح انڈیا میں سخت قوانین کے باوجود خواتین کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس بہیمانہ واقعے میں ہلاک ہونے والی جونیئر ڈاکٹر کے والد، جن کی انڈین قانون کے مطابق شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی، نے کہا کہ ’میری بیٹی تو چلی گئی لیکن لاکھوں بیٹے بیٹیاں اب میرے ساتھ ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ ’اس سے مجھے بہت طاقت ملی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں گے۔‘

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز