اسٹورز انتظامیہ کے مطابق حکومت نے اُن کو کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے دو ہفتے کا ٹائم دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹورز بند ہونے سے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ جبکہ تمام اسٹورز پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔ سبسڈی ختم ہونے سے 10 کلو کے آٹے کا تھیلا 650 سے بڑھ کر 15 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ گھی بھی اب عوام کو 3 سو 80 کی بجائے 4 سو 50 کا ملے گا۔ اسی طرح چاول اور دالیں بھی مہنگے داموں دستیاب ہوگئیں۔
ادھر مہنگائی سے ستائی عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔