حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پہاڑوں کا سینہ چیرتی حسین شاہراہ پر موج مستی میں مصروف دکھائی دیں۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں انہوں نے بالی ووڈ فلم ” اینیمل” کا گیت لگایا اور ہوا میں ساڑھی کا پلو لہراتی رہیں، حسین موسم میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر حرا مانی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حرا مانی کی اس لُک کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ پوسٹ کےکمنٹ سیکشن میں مداح انہیں بھارتی اداکاراؤں سے بھی تشبیہ دے رہے ہیں۔