اس مقصد کے لیے گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کو جی میل کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
جیمنائی کو جی میل کا حصہ بنانے کے بعد 2 نئے فیچرز ہیلپ می رائٹ اور پالش اس ای میل سروس میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان فیچرز کا مقصد ای میلز کو تحریر اور ایڈٹ کرنے کا عمل سادہ اور آسان بنانا ہے۔
یہ فیچر فی الحال جی میل کے ان صارفین کو دستیاب ہیں جو گوگل ورک اسپیس یا گوگل ون اے آئی پریمیئم پروگرام کے تحت ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔
ہیلپ می رائٹ فیچر کے ذریعے صارفین محض ایک کلک پر نئے ای میل ڈرافٹس بنا سکیں گے۔
اگر آپ شروع سے آخر تک ای میل تحریر کرنا چاہتے ہیں تو بھی جیمنائی ٹولز سے آپ ایسا کرسکیں گے، بس اے آئی ماڈل کو آپ نے چند الفاظ فراہم کرنا ہوں گے۔
اگر آپ پہلے سے موجود کسی ڈرافٹ کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو پالش فیچر آپ کو مختلف آپشنز فراہم کرے گا۔
ان آپشنز سے ای میل کے انداز کو فوری بدلنا ممکن ہو جائے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے ڈرافٹ کا آغاز کم از کم 12 الفاظ سے کرنا ہوگا۔
موبائل ڈیوائسز پر پالش آپشن اس وقت نظر آئے گا جب آپ جی میل ڈرافٹ ونڈوز پر اپنے مواد کا اندراج کریں گے۔
ہیلپ می رائٹ کا شارٹ کٹ کمپوز ونڈو میں نظر آئے گا۔
یہ ٹولز آنے والے ہفتوں میں ویب، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوں گے۔