Home » جنیوا امن معاہدہ تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا،شہباز شریف کا اعلان

جنیوا امن معاہدہ تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا،شہباز شریف کا اعلان

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کی باضابطہ تقریب جنیوا میں منعقد ہوگی اور اس اہم تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ان کے مطابق یہ پیش رفت خطے اور عالمی امن کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے،جس کے بعد تمام محاذوں پر جنگی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان کو آگاہ کیا کہ طویل اور مشکل مذاکرات کے بعد فریقین نے صبر، تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم معاہدے پر اتفاق کیا،جس کے نتیجے میں جنگ کی تاریک رات ختم اور امن کا نیا سورج طلوع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس تاریخی موقع پر نہ صرف میزبان کے طور پر کردار ادا کرے گا بلکہ اس پورے امن عمل میں سہولت کار کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہا ہے۔شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان سمیت عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ معاہدہ صرف دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ مکالمے اور سفارتکاری کی فتح ہے،جس میں کئی عالمی اور علاقائی رہنماوں نے مثبت کردار ادا کیا۔انہوں نے قطر،سعودی عرب،ترکیہ سمیت دیگر ممالک کی کوششوں کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور مکالمے کی حمایت کی ہے اور یہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔ان کے مطابق جنیوا میں ہونے والی تقریب دنیا کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی،جہاں جنگ کے بجائے سفارتکاری کو فوقیت دی گئی۔وزیراعظم نے ایوان میں موجود سیاسی قیادت،اتحادی جماعتوں اور اداروں کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی قومی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس مشکل عمل میں فعال کردار ادا کرکے عالمی سطح پر اپنی سفارتی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز