کینیڈا کے پاپ سپر اسٹار جسٹن بیبر کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش، گلوکار نے ننھے مہمان کی آمد کی خبر اپنے انسٹا اکاونٹ پر دی۔
کینیڈین گلوکار نے کمبل میں لپٹے ایک شیر خوار بچے کے پاؤں کی تصویر پوسٹ کی، جس میں لکھا: ویلکم ہوم جیک بلیوز بیبر، اُن کی اس پوسٹ پر آٹھ ملین سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ جسٹن کے مداحوں نے انسٹاگرام پر اُن کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا: بیبی گانا ایک بار پھر چلانا پڑے گا۔ جبکہ گلوکار کی والدہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: میں تم سے پیار کرتی ہوں بیبی جیک۔
خیال رہے کہ جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ والدین بننے جا رہے ہیں۔ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔