جرمنی (اسلم مراد) جرمنی کی حکومت نے غیر ملکیوں کے لیے سکلڈ اور لمبی مدت کے ویزوں کا پراسس ٹایم کم کرنے کا بڑا اعلان کردیا ہے۔ جس سے ورک ویزہ حاصل کرنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جرمنی کی وزارت اطلاعات و امیگریشن کے مطابق جرمنی آنے والے سکلڑ ورکرز پہلے ویزہ پراسیسنگ کے لیے نو ماہ کا طویل انتظار کرتے تھے لیکن اب ایسی صورت حال نہیں ہے۔ نو ماہ میں کئی بار ویزہ جاری کرنے والے یا ویزہ لگوانے والے کے حالات تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ان سارے مسائل سے نمٹنے کے لیے جرمنی کا ایک جرات مند اقدام اٹھایا ہے اور ورک ویزہ کا پراسیسنگ کا وقت صرف پندرہ دن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، آڑٹیفیشل انٹیلیجنس، مکینیکل ورک اور دوسرے شعبوں میں ہنرمندوں کو خوش آمدید کہے گا اور ان کو جلداز جلد سیٹل ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔