Home » تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، پارٹی تقسیم اب ہو گا کیا ! 

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، پارٹی تقسیم اب ہو گا کیا ! 

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
لاہور: تحریک انصاف کا 27 اگست کو لاہور میں جلسہ ہو گا یا نہیں تحریک انصاف کی قیادت تقسیم ہو گئی،،،پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ جلسہ ملتوی کر دیا ہے ،، سئینر نائب صدر اکمل باری کہتے ہیں عدالت اجازت دے چکی جلسہ ہر صورت ہوگا۔ اسلام آباد  کے جلسے بارے ابہام  ، تضادات اوراختلافات کےبعد اب لاہور کے جلسے بارے بھی تحریک انصاف کی قیادت کے متضاد دعوے سامنےآرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بعد تحریک انصاف کا لاہور میں ہونے والا 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی  کردیا گیا ہے اس ضمن میں  پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس 8 ستمبر کے اسلام آاد کے جلسے پر  ہے ،اسلام آباد  کے بعد لاہور میں جلسہ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ ابھی قیادت صرف اسلام اباد کے جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہے پی ٹی آئی پنجاب  کے سینئر نائب صدر پنجاب اکمل باری  اور انصاف لائر فورم کے رہنما خرم لطیف کھوسہ  نے  لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ  عدالت نے ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ،ڈی سی لاہور جگہ کا تعین کرکے ہمیں آگاہ کریں ،ہم ہر صورت جلسہ کریں گے۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کےسنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے 27اگست لاہور کے جلسے کو ملتوی کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ڈی سی لاہور مسلسل لاہور ہائیکورٹ کے احکاماتِ کی خلاف ورزی کررہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور نےہمیں 27 اگست کو جلسہ کی اجازت دی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو 9 اگست کو جلسہ کی جگہ بارے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈی سی لاہور نے ہمیں جلسہ کی جگہ بارے تاحال آگاہ نہیں کیا۔
خرم لطیف کھوسہ نے کہاکہ ڈی سی لاہور کو یاد دہانی کیلئے پانچ درخواستیں جمع کرا چکے ہیں،ڈی سی لاہور توہین عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں،انشااللہ جلسہ ضرور ہوگا پنجاب حکومت جتنے مرضی روڑے اٹکائے ،تحریک انصاف لاہور کا جلسہ پنجاب حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت  ہوگا ،تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت جگہ کا تعین نہیں کرے گی تو ہم توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز