Home » بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی صورت حال میں بہتری

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی صورت حال میں بہتری

by ibm.kh1122
91 views
A+A-
Reset

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی صورت حال میں بہتری کے باعث پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی ہے جس سے حکومت کو فوری طور پر ریلیف ملا ہے تفصیلات کے مطابق معاشی درجہ بندی کے بین الاقوامی ادارے فچ نے معاشی صورت حال میں بہتری کے باعث پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی ہے فچ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے حالیہ پروگرام سے مالی خسارے اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی تاہم نئے قرض پروگرام کے تحت ٹیکس اور توانائی شعبے میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح موجودہ 9 سے بڑھا کر 12 فیصد کرنا ہدف ہے فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بااثر زرعی شعبے پر ٹیکس بڑھانے کیلئے صوبائی سطح پر قانون بنانا ہوگا، پاکستان کو سرکاری اداروں میں موجودہ دیرینہ کمزوریوں سے بھی نمٹنا ہوگا، لچک دار ایکسچینج ریٹ، مانیٹری پالیسی کے فریم ورک میں بہتری لانا ہوگی واضح رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں فچ نے پاکستانی معیشت اور سیاسی استحکام سے متعلق بھی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق موجودہ حکومت 18 ماہ قائم رہ سکتی ہے اور اس کے بعد ٹیکنوکریٹس کی حکومت بن سکتی ہے جبکہ عمران خان مستقبل قریب میں جیل میں رہ سکتے ہیں فچ کے مطابق مالی سال 2024 میں سٹیٹ بینک آف پاکستان شرح سود 20.5 فیصد سے کم کر کے 14 فیصد تک لا سکتا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ روپے کی قدر میں نسبتاً استحکام رہنے کے زیادہ امکانات ہیں۔۔۔۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز