Home » بھارت: تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

بھارت: تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سیلابی صورتحال کے باعث 8 اضلاع سے34 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑ کر  شیلٹر کیمپس میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب سے ایک ہزار کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 12 سالہ بچی سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ سیلاب اور  بارشوں کی وجہ سے سفری آمدورفت میں بھی خلل آیا ہے جبکہ ٹرین کی پٹریاں سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ٹرین کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز