مقامی میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے 77 ضلعے ڈوب گئے ہیں، جس سے 584 یونینز اور میونسپلٹی متاثر ہوئی ہیں۔ بنگلادیش کی وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کا کہنا ہے کہ 887,000 سے زیادہ خاندان سیلاب کی تباہی سے دوچار ہیں۔
سیکرٹری قمر الحسن نے بتایا کہ حکومت نے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے 3,160 پناہ گاہیں قائم کی ہیں، جن میں 188,739 افراد نے پناہ حاصل کی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 637 طبی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کی گئی ہیں تاکہ صحت کی اہم خدمات پیش کی جا سکیں۔ جبکہ فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فینی میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام تباہ ہوچکا ہے۔